ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد 19 ستمبر کو دْلہنیا گھر لائیں گے

پیر 14 ستمبر 2015 21:58

ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد 19 ستمبر کو دْلہنیا گھر لائیں گے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14ستمبر ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی احمد شہزاد 19 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔سیلفی کنگ کے نام سے مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی احمد شہزاد زندگی کی نئی اننگز کی شروعات کرنیو الے ہیں اور وہ بہت جلد سہرا سجا کر دْلہنیا گھر لانے کی تیار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد 19 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جب کہ شادی کی تقریبات میں لاہور میں منعقد کی جائیں گی جس میں قومی کرکٹرز کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ اپنی شادی سے متعلق احمد شہزاد کا کہنا تھاکہ گھر والوں کی پسند سے شادی کررہا ہوں تاہم انہوں نے اپنی ہونے والی اہلیہ کے متعلق کچھ بھی بتانے سے گریز کیا ۔

متعلقہ عنوان :