حیرت انگیز جیل۔جہاں لوگ پیسے خرچ کر کے رات گذارتے ہیں

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 14 ستمبر 2015 21:59

حیرت انگیز جیل۔جہاں  لوگ پیسے خرچ کر کے رات گذارتے ہیں

اوہائیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14ستمبر۔2015ء)اوہائیو کے ایک بیڈ اینڈ بریک فاسٹ ہوٹل نے خصوصی پیشکش متعاارف کرائی ہے جس کے تحت مہمان جیل میں رات گذار سکتےہیں۔ اولڈ ورمیلیون جیل ہاؤس بیڈ اینڈ بریک فاسٹ میں چار کوٹھریوں کی جیل ہے۔ جیل میں سلاخیں بھی لگی ہوئی ہیں۔ اس انوکھی جیل کا افتتاح 2013 میں ہوا تھا۔ تب سے اب تک اس جیل میں سینکڑوں افراد رات گذار چکے ہیں۔

یہ دنیا کی واحد جیل ہے جہاں کرایے پر رہا جا سکتا ہے۔یہ ورمیلیون، اوہائیو میں کلیولینڈ سے 45 منٹ کی مسافت پر ہے۔

(جاری ہے)

اس جیل کی ایک کوٹھری میں ہر رات 4 افراد بھی رہ سکتے ہیں۔ جہاں یہ جیل ہے ، وہاں ایک سرائے تھی جو 1910 میں تعمیر ہوئی تھی۔ اس کے بعد اسے لائبریری میں تبدیل کیا گیا، پھر اسے قصبے کے جیل ہاؤس میں بدل دیا گیا۔2013 میں قدیم یورپی طرز پر اسے بیڈ اینڈ بریک فاسٹ ہوٹل کی شکل دے دی گئی۔اس بیڈ اینڈ بریک فاسٹ کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ یہ جگہ رومانوی شام، فیملی کے ساتھ چھٹیاں اور گھر سے باہر رات گذارنے والوں کے لیے بہترین مقام ہے۔ کئی افراد کا گروپ جیل کی چار میں اسے ایک کوٹھری مکمل طور پر بھی ہائر کر سکتا ہے، جس میں شاور اور ماسٹر سوٹ بھی ہے۔