وزیراعظم کابینہ میں ردوبدل پر غور کر رہے ہیں،احتساب کا سب سے بڑا پیمانہ حکومت کی کارکردگی ہے، وزیراعظم کی مرضی ہے جتنے لوگوں سے کابینہ چلائیں،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 14 ستمبر 2015 23:21

وزیراعظم کابینہ میں ردوبدل پر غور کر رہے ہیں،احتساب کا سب سے بڑا پیمانہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کابینہ میں ردوبدل پر غور کر رہے ہیں،احتساب کا سب سے بڑا پیمانہ حکومت کی کارکردگی ہے،وہ چاہے5 لوگوں سے ہی کابینہ چلائیں۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، پاکستان نے موجود ہ حکومت کے دو ر میں ترقی کی ہے اورمعاشی لحاظ سے بھی آگے گیا ہے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہاکہ اب وزیراعظم کی مرضی ہے وہ چاہے5 لوگوں سے کابینہ چلائیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ ماضی میں 100 وزیر تھے لیکن کسی نے کام نہیں کیا، اب وزیراعظم کابینہ میں ردوبدل پر غور کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :