پاکستان سے ہوم سیریز ، زمبابوے نے سکواڈ کا اعلان کردیا
منگل 15 ستمبر 2015 10:51
ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15ستمبر ۔2015ء )زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، دو ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کیلیے وکٹ کیپر بیٹسمین رچمونڈ موتمبامی کی واپسی ہوئی ہے، انھیں بھارت کے خلاف ہوم سیریز میں مایوس کن پرفارمنس پر ڈراپ کردیا گیا تھا، گذشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں وکٹوں کی نگہبانی ریجس چاکابووا نے کی تھی مگر اب پھر گلوز موتمبامی کو تھمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
پاکستان کے خلاف سکواڈ میں فاسٹ بولر تاؤرائی موزارابانی کو بھی شامل کیا گیا ہے جوکہ اب تک تین ٹونٹی 20 میچز کھیل چکے لیکن ون ڈے ڈیبیو نہیں کیا ہے۔ پاکستان ٹیم 24 ستمبر کو ہرارے پہنچے گی جہاں پر پہلا ٹی ٹونٹی تین دن بعد کھیلا جائے گا ۔ دونوں ممالک کے درمیان تین ون ڈے میچز یکم سے پانچ اکتوبر کے دوران کھیلے جائیں گے ۔(جاری ہے)
کنوینر آف سلیکٹرز کینون زیہلی کا کہنا ہے کہ ہم نے سکواڈ کارکردگی کی بنیاد پر متنخب کیا جس میں نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔
سکواڈ میں کپتان ایلٹن چگمبرا، چھامو چھیبابا، گریم کریمر، کریگ ایروائن، لیوک جونگوے، نویل مدزیوا، ہیملٹن مساکیڈزا، کرسٹوفر ایم پوفو، موتمبامی، موزارابانی، جان نیومبو، تناشے پانیانگرا، سکندر رضا، پراسپر اتسیا، میلکم والر اور سین ولیمز پر مشتمل ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.