مداحوں کی حمایت حاصل کرنا چاہتا ہوں ، نوواک جوکووچ

منگل 15 ستمبر 2015 11:01

مداحوں کی حمایت حاصل کرنا چاہتا ہوں ، نوواک جوکووچ

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15ستمبر ۔2015ء ) عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار سربیا کے نوواک جاکووچ کا کہنا ہے کہ یو ایس اوپن میں راجر فیڈرر کے خلاف فائنل میچ میں شائقین کی جانب سے مخالفت کے باوجود وہ اپنے مداحوں کی حمایت دوبارہ حاصل کر لیں گے ۔ یو ایس اوپن کے فائنل میچ کے دوران فیڈرر کے مداحوں نے جوکووچ سے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا مذاق اڑایا تھا۔

اس حوالے سے جوکووچ کا کہنا تھا کہ وہ یہاں مداحوں کی حمایت حاصل کرنے موجود ہیں اور انہیں امید ہے کہ مستقبل میں انہیں یہ حمایت حاصل ہو جائے گی ۔ جوکووچ نے اس بات کا اقرار کیا کہ یو ایس اوپن کے فائنل میں شائقین کی مخالفت سے ان کے کھیل میں خلل پڑا ۔ جوکووچ کا کہنا تھا کہ تین گھنٹوں اور 20 منٹ کے میچ میں اپ ڈاؤنز آتے ہیں اور اس آپ کے کھیل میں خلل بھی پڑتا ہے تاہم اہم بات یہ ہے کہ آپ اپنے کھیل پر توجہ دیں اور اس بات کو یاد کریں کہ آپ یہاں کس لیے آئے ہیں؟، اس سے قبل عالمی نمبر دو روجر فیڈرر کے خلاف میچ جیتنے کے بعد جوکووچ کا کہنا تھا کہ وہ یہاں بیٹھ کر شائقین پر تنقید نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اتوار کو سال کے آخری گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کے فائنل میں نواک جوکو وچ نے ایک سخت مقابلے کے بعد سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو 4-6، 7-5، 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر رواں سال اپنا تیسرا گرینڈ سلیم جیتا ۔ یہ جوکووچ کا مجموعی طور پر دسواں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔ اس سے قبل انھوں نے رواں سال آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن فرنچ اوپن کے فائنل میں انھیں شکست ہوئی تھی ۔