Live Updates

لاہور : پی ٹی آئی اور ڈی جے بٹ میں معاہدہ طے پا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 ستمبر 2015 11:26

لاہور : پی ٹی آئی اور ڈی جے بٹ میں معاہدہ طے پا گیا۔

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 ستمبر 2015 ء) :تحریک انصاف اور ڈی جے بٹ کے درمیان معاہدہ ہوگیا، جس کے تحت اب پی ٹی آئی کے جلسوں میں وہی میوزک اور وہی رنگ نظر آئے گا۔

(جاری ہے)

مينار پاکستان گراؤنڈ ہو يا اسلام آباد ڈی چوک کا دھرنا، تحريک انصاف کے ہر جلسے کو يادگار بنانے اور کارکنوں کا جوش و جذبہ بڑھانے ميں ڈی جے بٹ اب نئی اسائنمنٹس کیلئے تيار ہیں۔پی ٹی آئی اور ڈی جے بٹ کے درميان نيا معاہدہ طے پاگيا، ڈی جے بٹ کے مطابق معاہدہ کے بعد نئے ٹريکس کی تیاریاں بھی مکمل ہيں ڈی جے بٹ کا کہنا ہے کہ انہيں اگلے ايونٹ کیلئے کپتان کی کال کا انتظار ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات