وفاقی دارالحکومت میں ایف آئی اے کی کارروائی،خاتون سمیت دو انسانی اسمگلرگرفتار
منگل 15 ستمبر 2015 11:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں ایف آئی اے نے ایک کارروائی کے دوران خاتون سمیت دو انسانی اسمگلرگرفتار کرلیے۔ گرفتار ملزمان اسٹوڈنٹ کلچرل ویزے پر لوگوں کو امریکا بھجواتے تھے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان عدنان شاہد اور خاتون دل آویز کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔
(جاری ہے)
ملزمان کیلی فورنیا میں قائم جعلی کمپنی کے نام پردستاویز تیار کرتے اور لوگوں کو اسٹوڈنٹ کلچرل وزیٹرز کے نام پر امریکا بھجواتے تھے۔
ان اسمگلروں کا شکار بننے والے افراد کا امریکا پہنچنے کے بعد کبھی کوئی سراغ نہیں ملا۔ کارروائی کے وقت بھی انسانی اسمگلر 30 جعلی طالب علموں کے امریکی ویزے کے لیے کاغذات جمع کراناچاہتے تھے۔چھاپے میں انسانی اسمگلروں کے دوساتھی کاشف گل اورندیم بھٹی فرار ہوگئے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.