دبئی : کسٹم حکام نے ائیر پورٹ پر ایک شخص سے شراب کی 12 بوتلیں بر آمد کر لیں۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 ستمبر 2015 11:44

دبئی : کسٹم حکام نے ائیر پورٹ پر ایک شخص سے شراب کی 12 بوتلیں بر آمد کر ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 ستمبر 2015 ء): کسٹم حکام نے ایک شخص سے شراب کی 12 بوتلیں بر آمد کر لیں. تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص بحرین سے آ رہا تھا جب ائیر پورٹ پر کسٹم انسپکٹر نے مشکوک پا کر اس کی تلاشی لی. تلاشی کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم نے اپنے کُھلے لباس کی آڑ میں 12 شراب کی بوتلیں چھُپا رکھی ہیں. جس کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا.