اسلام آباد ہائی کورٹ ؛سابق چیئرمین پیمرا چودھری رشید کے خلاف مقدمہ کی منسوخی کی درخواست میں ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر کی عدم موجودگی پر سماعت کل تک ملتوی

منگل 15 ستمبر 2015 12:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پیمرا چودھری رشید احمد کے خلاف درج مقدمہ کی منسوخی کے حوالے سے دائر درخواست میں ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر کی عدم موجودگی پر سماعت آج بدھ تک کے لئے ملتوی کر دی ۔گزشتہ روز جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست کی جانب سے ایڈووکیٹ ادریس جبکہ وفاق کی جانب سے سٹینڈنگ کونسل راجہ خالد محمود نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر عبدالخان نیازی سپریم کورٹ گئے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ مقدمے کا تمام ریکارڈ موجود ہے لیکن تفتیشی آفسر کی موجودگی ضروری ہے ۔بعدازاں عدالت نے تفتیشی افسر عبدالخان نیازی کی عدم موجودگی پر سماعت آج تک کے لئے ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :