شیخوپورہ ، حساس ادارے کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک ، 2 فرار ، ایک اہلکار زخمی

منگل 15 ستمبر 2015 12:07

شیخوپورہ ، حساس ادارے کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک ، 2 فرار ، ایک اہلکار ..

شیخو پورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی قومی ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں،شیخوپورہ کے علاقے مانانوالہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی کارروائی کے دوران 6دہشتگرد مارے گئے اور دو فرار ہو گئے ، دہشت گردوں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا ، ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں پر زمین تنگ کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور مانانوالہ پولیس کو اطلاع ملی کہ لاگر گاؤں میں دہشت گرد شیخوپورہ اور ننکانہ میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے ہیں،حساس اداروں اور پولیس نے شرپسندوں کی کمین گاہوں پر چھاپہ مارار تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 فرار ہوگئے،ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ، دہشت گردوں کی لاشوں کو شیخوپورہ ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا گیا ، فرار ملزموں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :