سابق آسٹریلوی کرکٹر بریٹ لِی کی پہلی بالی وڈ فلم’’اَن انڈین‘‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا

منگل 15 ستمبر 2015 12:15

سابق آسٹریلوی کرکٹر بریٹ لِی کی پہلی بالی وڈ فلم’’اَن انڈین‘‘کا ..

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15ستمبر ۔2015ء ) آسٹریلوی کرکٹر بریٹ لی نے کرکٹ کے بعد فلم انڈسٹری میں بھی دھواں دار انٹری دے ڈالی ہے ۔ سابق آسٹریلوی کھلاڑی بریٹ لِی کی بطورہیرو پہلی بالی وڈ فلم "اَن انڈین" کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انوپما شرما کی پروڈکشن و ڈائریکشن میں بننے والی اس رومانٹک کامیڈی فلم کی کہانی ایک ایسی بھارتی نژاد آسٹریلوی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو خاندانی روایا ت ہٹ کر ایک غیر ملکی سے شادی کرنے کی خواہشمند ہے تاہم لڑکی کے ماں باپ اپنی بیٹی کے مستقبل کے حوالے سے شدید خدشات کا شکار ہیں ۔

دو مختلف تہذیبوں اورثقافتوں کی عکاسی کرتی اس فلم میں بریٹ لِی اور تنیشا چتر جی مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہونگے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں گلشن گروور، پلاوی شردھا، سپریا پاٹھک، ڈیوڈ ووڈلی، جان ہاورڈ، سٹیفن ہنٹر اور ہیتھر ملٹ مین شامل ہیں ۔ کامیڈی اورڈرامہ کا مکس ترکا لِئے یہ رومانٹک فلم اکتوبر میں ریلیز ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :