Live Updates

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کی اہلیہ ایک عظیم خاتون ہیں۔ کپتان کی اہلیہ ریحام خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 ستمبر 2015 12:27

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما  عبدالعلیم خان کی اہلیہ ایک عظیم خاتون ہیں۔ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 ستمبر 2015 ء) :چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے پی ٹی آئی رہنما عبد العلیم خان کی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عبد العلیم خان کی اہلیہ بہت عظیم خاتون ہیں، انہوں نے بتایا کہ علیم خان سے شادی سے قبل انہیں علم تھا کہ علیم خان کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ چوہدری محمد سرور اور عبد العلیم خان کی ازواج محترمہ بہت ہی عظیم خواتین ہیں کیو نکہ ان دونوں نے ہر مشکل وقت میں اپنے خاوند کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب عبدا لعلیم خان کی شادی ہوئی تو ان کی عمر 25برس تھی اور اس وقت وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور شادی سے قبل یہ بات ان کی اہلیہ کو بھی بتا دی گئی تھی لیکن اس کے باوجود انہوں نے شادی سے انکار نہ کیا۔ اور ہر موڑ پر علیم خان کا ساتھ دیا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات