امید ہے لوگ فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“ کو پسند کریں گے‘ ہمایوں سعید
منگل 15 ستمبر 2015 12:27
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)اداکار اور ہدایتکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“ زبردست فلم ہیں ہمیں ایسی فلمیں بنانی چاہئیں ‘مجھے امید ہے لوگ اس فلم کو پسند کریں گے‘پاکستانی فلموں میں بولڈ سین پر خاندان والے شرمندہ تو ہوتے ہیں۔ وہ انڈین فلموں کے سین تو دیکھ لیتے ہیں کہ یہ لوگ تو کرتے ہی رہتے ہیں۔
ہمایوں سعید نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارے ہاں تو ریٹنگ ہی نہیں ہے ہر قسم کی فلم دیکھنے کے لیے بچے بڑے خواتین سب چلے جاتے ہیں۔(جاری ہے)
پتہ ہونا چاہیے کہ کون سی فلم بڑوں کے دیکھنے والی ہے اور کون سی بچوں کی۔ہمایوں سعید اپنی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی ریلیز کے ساتھ فلموں میں ایک بار بھر زوردار انٹری دے رہے ہیں۔ہمایوں سعید نے کہا کہ ’یہ فلم ایک زبردست فلم ہے جس میں مزا ہے، ڈانس ہے۔
ہمیں ایسی فلمیں بنانی چاہیے اور اس بات سے نہیں ڈرنا چاہیے کہ بالی وڈ کی فلموں کے بڑے بجٹ ہیں۔ ہماری فلموں کے بجٹ کم ہیں مگر ہمیں کوشش کرتے رہنا چاہیے۔ مجھے امید ہے لوگ اسے پسند کریں گے اور خوش ہوں گے۔ہمایوں سعید نے کہا کہ اب ٹی وی پر بولڈ سین نہیں ہوتے، شروع میں ہوتے تھے جس پر بہت تنقید ہوئی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.