فرانسیسی طنز نگار میگزین نے روسی بچے ’ایلان کردی‘ کی چارلی ہیبڈو کی جانب سے تیار کردہ متنازعہ خاکے شائع کر دیئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 ستمبر 2015 12:36

فرانسیسی طنز نگار میگزین نے روسی بچے ’ایلان کردی‘ کی چارلی ہیبڈو  ..

فرانس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 ستمبر 2015 ء): فرانسیسی کارٹونسٹ میگزین نے روسی بچے ”ایلان کردی“ کی متنازعہ کارٹون شائع کئے ہیں۔

(جاری ہے)

کارٹون چارلی ہیبڈو کی جانب سے بنائے گئے ہیں جس میں چارلی ہیبڈو نے مسلمانوں اور عیسائیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے. چارلی ہیبڈو کی جانب سے بنائی گئی ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر بھی خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.

سوشل میڈیا صارفین نے ایلان کردی کے ایسے خاکے بنانے پر چارلی ہیبڈو کو بُرا بھلا بھی کہا. ایک خاکے میں ایلان کو منہ کے بل ساحل سمندر پر لیٹا ہوا دکھایا گیا ہے اور ساتھ لکھا گیا ہے کہ یہ اپنے مقصد کے بہت قریب ہے. جبکہ تصویر میں ہی میکڈونلڈ کی ہیپی مٍیل کا ایک کارٹون بھی بنایا گیا ہے. دوسرے خاکے میں چارلی ہیبڈو نے ایلان کو سر کے بل سمندر میں ڈوبتا ہوا دکھایا ہے جبکہ ساتھ ہی عیسائیوں کے کرائسٹ کو سطح سمندر پر کھڑا دکھا کر لکھا ہے کہ یورپ عیسائیت کا ملک ہے، مسلمان ڈوب جاتے ہیں لیکن عیسائی پانی پر بھی چل سکتے ہیں.

یاد رہے کہ 3 سالہ ایلان کردی کی لاش ترکی کے ساحل سمندر پر پائی گئی تھی جس کے بعد یہ انکشاف ہوا تھا کہ ایلان کردی اپنے اہل خانہ سمیت جرمنی کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن سمندر کی لہریں اسے بہا کر ترکی کے ساحل پر چھوڑ گئیں. اس حادثے میں ایلان کی والدہ اور بھائی کی موت ہو گئی جبکہ ایلان کے والد کسی طرح زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے. ایلان کردی کہ اس تصویر نے سوشل میڈیا پر ہر آنکھ کو اشکبار کیا اور دنیا بھر میں غم کی ایک لہر بھی دوڑ گئی. جس کے بعد پناہ گزینوں کے لیے متعدد ممالک نے اپنے دروازے کھول دئیے.