سنی لیون نے رنبیر کی فلم میں انٹری دے کر کترینہ کو پریشان کردیا

منگل 15 ستمبر 2015 12:40

سنی لیون نے رنبیر کی فلم میں انٹری دے کر کترینہ کو پریشان کردیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ میں اپنی بے باک اداکاری اور بولڈ مناظر کی عکس بندی کے باعث مشہور اداکارہ سنی لیون نے رنبیر کپور کی فلم”اے دل ہے مشکل“ میں انٹری دے کر باربی ڈول کترینہ کیف کو پریشان کردیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے معاشقے کی خبریں زبان زد عام ہیں اور دونوں اداکاروں کی شادی کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں جب کہ باربی ڈول اپنے قریبی دوست رنبیر کپور کی نئی آنے والی فلم”اے دل ہے مشکل“ میں اداکارہ سنی لیون کی انٹری سے کافی پریشان ہیں جس کے باعث انہوں نے فلم کے سیٹ پر رنبیر کپور کے ساتھ موجود رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز کرن جوہر کی فلم ”اے دل ہے مشکل“ کے سین کے مطابق اداکارہ سنی لیون رنبیر کپور کی پڑوسن کا کرداراداکریں گی جو ان پر ڈورے ڈالیں گی جس پر کترینہ کیف کافی پریشان ہیں اسی لیے انہوں نے فلم کے ان مناظر کی عکس بندی کے دوران رنبیر کپور کے ساتھ فلمی سیٹ پر موجود رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ فلمساز کرن جوہر کی فلم”اے دل ہے مشکل“ میں اداکار رنبیر کپور مرکزی کردار اداکرہے ہیں جب کہ اداکارہ سنی لیون فلم میں مختصر سے کردار میں نظر آئیں گی۔