شاہد آفریدی اور سہیل تنویر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 200شکار مکمل کر لئے

منگل 15 ستمبر 2015 12:47

شاہد آفریدی اور سہیل تنویر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 200شکار مکمل کر لئے

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء ) پاکستان کے ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی اور فاسٹ باوٴلر سہیل تنویر نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنے 200شکار مکمل کر لیے ہیں۔ راولپنڈی میں جاری قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سہیل تنویر نے راولپنڈی کی نمائندگی کرتے ہوئے حیدر آباد ریجن کے شعیب لغاری کو آوٴٹ کرکے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنا200واں شکار مکمل کیا۔

(جاری ہے)

انہیں یہ اعزاز حاصل کر نے کے لیے 198میچز کا انتظار کرناپڑا۔ دوسری جانب کراچی بلیوز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے لاہور وائٹس کے خلاف میچ کے دوران انکے کپتان اظہر علی کو آوٴٹ کر کے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنی 200وکٹیں مکمل کیں ، 35سالہ آفریدی نے اس سنگ میل کو عبور کر نے کے لیے 178میچز کھیلے۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی سے قبل پاکستان کے اظہر محمود ، سعید اجمل اور یاسر عرفات بھی 200ٹونٹی ٹونٹی وکٹوں کا سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :