آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں کوئی پاکستانی بیٹسمین ابتدائی 20بلے بازوں میں جگہ نہ بنا سکا

منگل 15 ستمبر 2015 12:47

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں کوئی پاکستانی بیٹسمین ابتدائی 20بلے ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)آنٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی )نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق کو ئی پاکستانی بیٹسمین ابتدائی 20بلے بازوں میں جگہ نہیں بنا سکا، اے بی ڈویلےئرز پہلے ،ہاشم آمہ دوسر ،ویرات کوہلی تیسرے ،محمد حفیظ 26ویں ،احمد شہزاد 28ویں نمبر پر براجمان ہیں ،بولنگ رینکنگ میں پاکستانی نژاد جنوبی آفر یقی باؤلر عمران طاہر پہلے ،مچل سٹارک دوسرے ،سنیل نارائن تیسرے ،سعید اجمل 8ویں ،محمد حفیظ 16ویں اور محمد عرفان 17ویں نمبر پر موجود ہیں، ٹیم رینکنگ میں پاکستان 90پوائنٹس کے ساتھ 8ویں نمبر پر بر اجمان ہے جبکہ آسٹریلیا پہلے ،بھارت دوسرے اور جنوبی آفر یقہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے اختتام پر جاری ہونیوالی رینکنگ میں انگلش بیٹسمین اوئن مورگن دس درجے ترقی کے بعد اکیسویں نمبر پر آ گئے۔

(جاری ہے)

جیمز ٹیلر نے انتیس درجے لمبی چھلانگ لگائی، ٹاپ ٹوئنٹی بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔ محمد حفیظ چھبیسویں اور احمد شہزاد اٹھائیسویں نمبر پر موجود ہیں۔ بالرز میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجہ تنزلی کے بعد پہلے سے دوسرے نمبر پر آ گئے۔ جنوبی افریقہ کے عمران طاہر نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا، سعید اجمل آٹھویں، محمد حفیظ سولہویں اور محمد عرفان سترہویں نمبر پر موجود ہیں۔ آل راوٴنڈرز میں گلین میکسویل ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے جبکہ محمد حفیظ کی چوتھی پوزیشن برقرار ہیں۔