ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل عیاشی کی آخری حد کو جا پہنچے

منگل 15 ستمبر 2015 12:48

ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل عیاشی کی آخری حد کو جا پہنچے

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل عیاشی کی آخری حد کو جا پہنچے ہیں جنہوں نے اپنے گھر میں اسٹرپ کلب قائم کر کے اس کی تصاویر انسٹاگرام اکاوٴنٹ پر بھی جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو متعدد خبریں فراہم کرنے والے جارحانہ مزاج کے بیٹسمین نے ”عریاں تماشہ گھر“کے حوالے سے تفصیلات بھی فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی کے گھر پر اسٹرپ کلب نہیں تو وہ کرکٹر ہی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے دوستوں اور مہمانوں کیلئے ایسے ماحول کی فراہمی چاہتے ہیں کہ وہ بھرپور لطف کے ساتھ خود کو گھر پر محسوس کر سکیں۔