یوایس اوپن چیمپیئن نوواک جوکووچ ٹرافی کے ساتھ نیویارک کے سینٹرل پارک پہنچ گئے

منگل 15 ستمبر 2015 13:31

یوایس اوپن چیمپیئن نوواک جوکووچ ٹرافی کے ساتھ نیویارک کے سینٹرل پارک ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) یوایس اوپن چیمپیئن سربیا کے نوواک جوکووچ ٹرافی کے ساتھ نیویارک کے سینٹرل پارک پہنچ گئے اورخوب تصاویر بنوا ئیں ، و ر لڈ نمبرون نوواک جوکووچ نے گزشتہ روزراجرفیڈررکوشکست دیکرکیرئیرکا دسواں میجراوردوسرا یوایس اوپن ٹائٹل جیتا تھا، جوکووچ یوایس اوپن کی چمچماتی ٹرافی کے ساتھ نیویارک کے سینٹرل پارک پہنچے اورفوٹوگرافرزکیلئے خوب پوزدئیے،جوکووچ کا کہنا تھا کہ دوہزارپندرہ ان کے کیرئیرکا بہترین سیزن رہا جس میں انہوں نے تین گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کئے، سرب کھلاڑی رواں سال چاروں گرینڈ سلم کے فائنل میں پہنچے، وہ آسٹریلین اوپن، ومبلڈن اوریوایس اوپن کے توفاتح رہے لیکن فرنچ اوپن کے فائنل میں ہم وطن اسٹانسلاس واورنکا کے ہاتھوں شکست ہوئی۔