مچل سٹارک کے انجکشن لگوا کر انگلینڈ کیخلاف کھیلنے کا انکشاف

منگل 15 ستمبر 2015 13:33

مچل سٹارک کے انجکشن لگوا کر انگلینڈ کیخلاف کھیلنے کا انکشاف

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) آسٹریلوی پیسر مچل سٹارک کے انجکشن لگوا کر انگلینڈ کیخلاف پوری سیریز کھیلنے کا انکشاف ہوا ہے اور آسٹریلین ٹیم انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہ پچیس سالہ فاسٹ بالر دائیں ٹخنے کی تکلیف کے باعث جدوجہد کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

کیریئر کے دوران دو مرتبہ آرتھواسکوپک سرجری کے عمل سے گزرنے والے پیسر کے دائیں ٹخنے کی ہڈیوں میں ایک بار پھر سوزش شروع ہو گئی ہے جس کا سبب حالیہ سیریز کے دوران کارٹیزون کے انجیکشن لگوانا بھی ہو سکتا ہے جن کے ذریعے مچل سٹارک کی میدان میں موجودگی یقینی بنائی گئی تاہم سرجن کے مطابق انہیں دوبارہ آپریشن نہیں کرانا پڑے گا۔