موسم سرما میں کمرشل صارفین کو گیس نہ ملنے کا امکان

منگل 15 ستمبر 2015 13:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) موسم سرما میں کمرشل صارفین کو گیس نہیں ملے گی، وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہہ دیا کہ پریشر میں کمی باعث صرف گھریلو صارفین کو گیس دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح رواں سال بھی موسم سرما میں گیس پریشر انتہائی کم ہونے کے پیش نظر فیصلہ کیا ہے کہ فرٹیلائزر سیکٹر سمیت دیگر کمرشل اداروں کو گیس فراہمی مکمل بند رہے گی، تاہم گھریلو صارفین کے لئے فراہمی جاری رہے گی، ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں گیس کی فراہمی میں تقریبا اٹھارہ فیصد کمی کا سامنا ہوگا، اس کے باوجود ایل این جی پر انحصار کرنے والے سی این جی اسٹیشنز کو گیس دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :