ایشین بیس بال چیمپئن شپ کل شروع ہو گی

منگل 15 ستمبر 2015 13:51

ایشین بیس بال چیمپئن شپ کل شروع ہو گی

تائپے ۔15ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) ایشین بیس بال چیمپئن شپ کل بدھ سے تائیوان میں شروع ہوگی۔ چیمپیئن شپ میں بیس بال کی نامور ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم بھی حصہ لے گی، ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ چھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں چین، انڈونیشیا، کوریا، تائیوان اور جاپان شامل ہیں۔ چیمپئن شپ پانچ روز تک جاری رہنے کے بعد 20 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔