اسلام آباد اور پشاور میں جاری قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی پروگرام کل اختتام پزیر ہوگا

منگل 15 ستمبر 2015 13:51

اسلام آباد اور پشاور میں جاری قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی پروگرام ..

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد اور پشاور میں جاری قومی تربیتی پروگرام بدھ کو اختتام پزیر ہوگا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چےئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق پہلے مرحلے میں کوچنگ اور تربیتی پروگرام اسلام آباد اور پشاور میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں 40 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں جنہیں عبدالرزاق جدید تربیت دے رہے ہیں اسی طرح پشاور میں 36 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ مسعود جان تربیت دے رہے ہیں، دونوں شہروں میں تربیتی پروگرام کل بدھ تک جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور ایبٹ آباد میں تربیتی کیمپس اختتام پزیر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کوچنگ اور تربیتی پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آعاز اکتوبر کے آحری ہفتے گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ اور شیحو پورہ میں کرینگے جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے کا آعاز نومبر کے آخری ہفتے میں بہاولپور، کراچی،کوئٹہ، ملتان اور حیدرآباد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :