ٹی ٹونٹی ٹور نا منٹ ، سیمی فائنل میچ میں وی آئی پی انکلوژر میں نامعلوم شخص خاتون کو تنگ کرتا رہا ، گارڈ اور انتظامیہ بے خبر رہی

منگل 15 ستمبر 2015 14:02

ٹی ٹونٹی ٹور نا منٹ ، سیمی فائنل میچ میں وی آئی پی انکلوژر میں نامعلوم ..

راولپنڈی /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)قومی ٹی ٹوئنٹی ٹور نامنٹ میں پشاور ریجن اور سیالکوٹ ریجن کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل کے دور ان وی آئی پی انکلوژرمیں خاتون کو نامعلوم شخص کی طرف سے کافی دیر تنگ کئے جانے کے باوجود سکیورٹی گارڈز اور انتظامیہ بے خبر رہی ‘میچ شائقین نے مداخلت کر کے خاتون کی جان چھڑائی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب راولپنڈی اسٹیڈیم میں پشاور اور سیالکوٹ ریجن کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل کے موقع پر وی آئی پی انکلوژر میں اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب وہاں موجود ایک خاتون کو ایک نامعلوم شخص نے تنگ کر نا شروع کر دیاجس پر خاتون نے شور مچایا تو وہاں موجود کرکٹ شائقین ان کی طرف متوجہ ہوگئے مسلسل تنگ کئے جانے پر خاتون اپنی نشست پر کھڑ ی ہوگئی اور اپنی جوتی اتار کر تنگ کر نے والے کو دکھائی تاہم مذکورہ شخص کافی دیر تک خاتون سے بد کلامی کر تا رہا اور اس سے متعلق اونچی آواز میں نازیبا کلمات کہتا رہا تاہم سکیورٹی گارڈز یا ٹور نا منٹ انتظامیہ نے اس صورتحال پر کوئی توجہ نہ دی جس پر وہاں موجود بعض شائقین نے مداخلت کر کے خاتون کی جان چھڑائی اور مذکورہ شخص کو خاموش کر ادیا ۔