ہالی وڈ کی نئی اینیمیٹڈایڈونچر فلم”دی جنگل بْک“کا ٹریلر جاری

منگل 15 ستمبر 2015 14:19

ہالی وڈ کی نئی اینیمیٹڈایڈونچر فلم”دی جنگل بْک“کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)ہالی وڈ کی ڈرامے اور ایڈونچر سے بھرپور نئی لائیوایکشن تھری ڈی اینیمیٹڈفلم ”دی جنگل بْک“ ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کے ہدایتکار جان فیفر ہیں، اور اس فلم کی کہانی ایک ایسے یتیم بچے کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی تربیت گھنے جنگلات میں خطرناک جانور کرتے ہیں۔بریگھم ٹیلر کی پروڈکشن میں بننے والی اس فینٹسی ڈرامہ فلم کے مختلف کرداروں کیلئے پس پردہ آواز کا جادو جگانے والے اداکاروں میں بین کنگسلے، بِل مری ، لیوپیٹا گانگ، نیل سیٹی ، اسکارلیٹ جانسن، کرسٹوفر واکن اورگیانس کارلوایسپوسیٹوشامل ہیں۔فلم اگلے سال 15اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔