چاول کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ 5 ہزار روپے دیئے جائیں گے، نواز شریف

منگل 15 ستمبر 2015 14:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)وفاقی حکومت نے چاول کے چھوٹے کاشت کاروں کی امداد کے لئے فی ایکڑ زمین پر 5 ہزار روپے فوری نقدی دینے کا بھی اعلان کیا ہے،اس امدادی پیکج پر تقریباً20 ارب روپے لاگت آئے گی،منگل کے روز وزیر اعظم نواز شریف نے کسانوں کیلئے مراعات پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چاول کے چھوٹے کسانوں کے لئے 20 ارب روپے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،چاول کے چھوٹے کاشت کارجو ساڑھے12 ایکڑ اراضی پر کاشت کررہے ہیں انہیں بھی فی ایکڑ اراضی پر وفاقی اور حکومت کے تعاون سے 5 ہزار نقدی دیئے جائیں گے ۔