بر طانوی پلے بوائے پرنس ہیری 31 سال کے ہو گئے

منگل 15 ستمبر 2015 14:55

بر طانوی پلے بوائے پرنس ہیری 31 سال کے ہو گئے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)بر طانوی پلے بوائے پرنس ہیری 31 سال کے ہو گئے۔سالگرہ کے پروقار موقع پر شہزادہ ہیری سسیکس میں بیٹل آف بریٹین کی یادگاری تقریب میں شرکت کریں گے۔بر طانوی پرنس ہیری 31 سال کے ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پرنس ہیری روایتی سالگرہ نہیں منا رہے اور نہ ہی کیک کاٹنے کی محفل سجے گی۔ شہزادہ ہیری سسیکس میں بیٹل آف بریٹین کی یادگاری تقریب میں شرکت کریں گے شہزادہ ہیری میڈیا میں اپنے بڑے بھائی شہزادہ ولیم سے زیادہ مقبول ہیں کیونکہ وہ شرارتیں کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان پرپلے بوائے پرنس اور وائلڈ چائلڈ کا ٹیگ لگا ہے۔