فلم ” پارچڈ“ کا 40ویں ٹورنٹو انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں پریمیئرمنعقد ہو گا

منگل 15 ستمبر 2015 14:55

فلم ” پارچڈ“ کا 40ویں ٹورنٹو انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں پریمیئرمنعقد ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) فلم ” پارچڈ“ کا 40ویں ٹورنٹو انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں پریمیئرکا انعقاد ہو گا۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سروین چاوٴلہ نے کہا ہے کہ ہر مرد کو یہ فلم دیکھنی چاہئے، یہ بہت اہم فلم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس فلم میں خواتین کے اپنا آپ منوانے کی کوششوں کو دیکھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے شہری علاقوں میں خواتین اس قسم کے جذباتی سفر سے گزر رہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین جانتی ہیں کہ وہ کس صورتحال سے گزرہی ہیں تاہم مردوں کو بھی یہ جاننے کی ضرورت ہے۔ فلم کی کاسٹ میں رادھیکا اپتے ، ہر خان اور تانشتھا چتر جی شامل ہیں۔