شفقت چیمہ کی فلمی مصروفیات میں اضافہ

منگل 15 ستمبر 2015 15:01

شفقت چیمہ کی فلمی مصروفیات میں اضافہ

لاہور ۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)فلمسٹار شفقت چیمہ کی فلمی مصروفیات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ایک ملاقات میں انہوں نے بتا یا کہ انہیں جدید ٹیکنالوجی پرمبنی فلموں میں بھی اچھے اور موثر کردار مل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اداکار نے کہاکہ وہ فلمی بحران سے خوفزدہ نہیں اوربہت جلد ہماری فلمیں بحران کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ضرورت زیادہ سے زیادہ معیاری فلمیں بنانے کی ہے۔