دردانہ رحمان نے اپنے ریسٹورنٹ کی نئے سرے سے تزئین و آرائش شروع کر دی

منگل 15 ستمبر 2015 15:01

دردانہ رحمان نے اپنے ریسٹورنٹ کی نئے سرے سے تزئین و آرائش شروع کر دی

لاہور ۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)نامور فلمسٹار دردانہ رحمان نے اپنی رہائش گاہ میں قائم رحمان ریسٹورنٹ کی نئے سرے سے تزئین و آرائش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ریسٹورنٹ پر فن کاروں کے لیے لذیز کھانے تیار کیے جاتے ہیں اس کے علاوہ پارٹیو ں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔دردانہ رحمان نے کہا انہوں نے ماہر باورچیوں کی خدمات حاصل کی ہیں اور ریسٹورنٹ میں صفائی ستھرائی کا بھی بہترین انتظام کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی میں خود بھی مختلف ڈشز پکاتی ہوں جو کھانے والے بہت پسند کرتے ہیں۔