ایشیا پیسیفک امیچور گالف ٹیم ایونٹ کیلئے پاکستان کو دعوت نامہ موصول

منگل 15 ستمبر 2015 15:23

ایشیا پیسیفک امیچور گالف ٹیم ایونٹ کیلئے پاکستان کو دعوت نامہ موصول

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15ستمبر ۔2015ء )ابوظہبی میں شیڈول ایشیا پیسیفک امیچور گالف ٹیم ایونٹ کے لیے پاکستان کو دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے ندیم اسلم ، تیمور الرحمان ، محمد نعیم اور عاشق حسین ایونٹ میں شرکت کریں گے اور بریگیڈیئر افضل اس ٹیم کی قیادت کریں گے ۔