سعودی عرب : سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی حرم شریف حادثے کے زخمیوں کی عیادت کے لیے آمد، اسپتال انتظامیہ سمیت سب حیران رہ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 ستمبر 2015 15:49

سعودی عرب :  سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی حرم شریف حادثے کے زخمیوں کی ..

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 ستمبر 2015 ء) : سعودی فرمانروا شاہ سلمان گذشتہ جمعۃ المبارک کو حرم شریف میں پیش آنے والے کرین حادثے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچ گئے. شاہ سلمان بن عبد العزیز کی عیادت پر تمام زخمی اور اسپتال کی انتظامیہ محر حیرت ہو گئے. زخمیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ جب شاہ سلمان بن عبد العزیز ہماری عیادت کے آئے تو ہمیں یقین ہی نہیں آیا کہ خادم الحرمین شریفین جیسی عظیم شخصیت ہماری عیادت کے لیے تشریف کے لیے لائی ہے.

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شاہ بن عبد العزیز بروز ہفتہ مکہ مکرمہ کے النور اسپتال میں زیر علاج کرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت کے لیے آئے جہاں انہوں نے ایران سے آئی ایک حاجیہ کی بھی مزاج پُرسی کی. خاتون نے بتایا کہ جب مجھے بتایا گیا کہ خادم الحرمین شریفین میری عیادت کے لیے آئے ہیں تو مجھ سمیت دیگر زخمیوں کو بھی یقین نہ آیا، لیکن وہ آئے اور ہمارا حال احوال دریافت کرنے کے بعد جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت آپ سب کا حض اسی سال مکمل کروائے گی.

اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا گیا کہ شاہ سلمان پروٹوکول کی پرواہ کیے بغیر زخمیوں کی عیادت کرتے رہے، شاہ سلمان کی آمد سے زخمیوں کو ایک نیا حوصلہ ملا جبکہ تمام زخمیوں کا کہنا تھا کہ ہمیں حادثے کے فوری بعد ہی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اسپتالوں میں بھی بہترین سہولیات میسر آ رہی ہیں.

متعلقہ عنوان :