فیس بُک کے بانی مارک زکر برگ نے فیس بُک ہیڈ کوارٹر سے اپنی پہلی ویڈیو جاری کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 ستمبر 2015 15:56

فیس بُک کے بانی مارک زکر برگ نے فیس بُک ہیڈ کوارٹر سے اپنی پہلی ویڈیو ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 ستمبر 2015 ء): فیس بُک کے بانی مارک زکر برگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کے ہیڈ کوارٹرز سے اپنی پہلی ویڈیو جاری کی ہے. ویڈیو میں مارک زکر برگ نے ہیڈ کوارٹر دکھاتے ہوئے بتایا کہ یہاں لوگ کس طرح کام کرتے ہیں.

(جاری ہے)

سب سے دلچسپ بات یہ کہ مارک زکر برگ بھی اپنے ورکرز کے ساتھ ہی بیٹھ کر کام کرتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ ہیڈ کوارٹر میں کسی کا بھی انفرادی دفتر نہیں ہے البتہ سب کو انفرادی طور پر ڈیسک الاٹ کیے گئے ہیں. مارک زکر برگ نے اپنا ڈیسک دکھاتے ہوئے بتایا کہ میں بھی ڈیسک ہی پر سب کے درمیان بیٹھ کر کام کرتا ہوں. مارک زکربرگ کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں: