بھارت : سانحہ حرم شریف پر خوشی کا اظہار کرنے والے بھارتی رہنما کو جیل بھیج دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 ستمبر 2015 16:14

بھارت : سانحہ حرم شریف پر خوشی کا اظہار کرنے والے بھارتی رہنما کو جیل ..

مادورائی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 ستمبر 2015 ء) : سانحہ حرم شریف پر خوشی کا اظہار کرنے والے بھارتی رہنما کو جیل بھیج دیا گیا . تفصیلات کے مطابق بی جے پی کے ٹیکنالوجی سیل کے ایگزیکٹو ممبر کو حال ہی میں حرم شریف میں ہونے والے کرین حادثے پر خوشی کا اظہار کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے.

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنی ایک پوسٹ میں ولمروگن کا کہنا تھا کہ مجھے اس حادثے پر بے حد خوشی ہے لیکن اس سے بھی زیادہ خوشی مجھے تب ہوتی جب حادثے میں مرنے والے میرے ہمسایہ ملک (پاکستان) کے لوگ ہوتے.

انڈین ایکسپریس کے مطابق ایک ضلع سے تعلق رکھنے والے اجمیر علی نے مذکورہ بھارتی رہنما کی پوسٹ کی نشاندہی کر کے شکایت درج کروائی جس کے بعد ولمروگن کو ریمانڈ پر عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا. ولمروگن نے اپنے فیس بُک سے پوسٹ ہٹا دی تھی لیکن اس کے پیج پر دیگر ایسی پوسٹس بھی موجود تھیں جو مختلف مذاہب کے لوگوں میں نفرت پھیلانے کے لیے کی گئی تھیں.

متعلقہ عنوان :