حکومت کا کھاد کی فی بوری 500 روپے کمی کا اعلان

منگل 15 ستمبر 2015 16:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)وفاقی حکومت نے کسانوں کی امداد کیلئے کھاد کی قیمت میں فی بوری 500 روپے کمی کا اعلان کر دیا ،حکومت 20 ارب خرچ کرے گی،منگل کے روز وزیر اعظم نواز شریف نے کسانوں کیلئے مراعاتی پیکج اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کھاد کی قیمت میں کمی کردی ہے ،کسانوں کو فی بوری کی قیمت پر500 روپے ریلیف ملے گا اور اس حوالے سے وفاقی حکومت20 ارب روپے خود خرچ کرے گی۔