حکومت نے تاجروں کی قرضوں کی ادائیگی 30جون2016 ء تک موخرکردی

منگل 15 ستمبر 2015 16:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کاشت کاروں کے ساتھ ساتھ چاول کی تجارت کرنے والے تاجروں کو قرض کی ادائیگی کی تاریخ میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے ،قرضوں کی ادائیگی 30 جون2016 ء تک موخر کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز وزیر اعظم نواز شریف نے کسانوں کے مراعاتی پیکج سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کاشت کاروں کو سہولتیں دینے کے ساتھ ساتھ تاجروں کا بھی خیال رکھا ہے ،جن تاجروں نے چاول کی تجارت کیلئے بینکوں سے قرض لے رکھا ہے ان قرضوں کی ادائیگی کی تاریخ توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے ،قرضوں کی ادائیگی30 جون2016 تک موخر کر دی گئی ہے یہ فیصلہ حکومت اور بینکوں کے مشترکہ تعاون کے بعد کیا گیا ہے ۔