سیاسی جماعتوں میں بدعنوانیاں ، الیکشن کمیشن نے سماعت کے اختیارات پر فیصلہ محفوظ کر لیا، 8 اکتوبر کو سنایا جائے گا

منگل 15 ستمبر 2015 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) سیاسی جماعتوں میں بدعنوانوں کے بارے میں الیکشن کمیشن نے سماعت کے اختیارات سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو 8 اکتوبر کو سنایا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں میں بدعنوانیوں کے حوالے سے سماعت کے اختیارات بارے فیصلہ محفوظ کر لیا یہ فیصلہ 8 اکتوبر کو سنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق نائب صدر اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف میں اندرونی بدعنوانیوں اور فنڈز کی خرد برد کے حوالے سے درخواست کی تھی ۔منگل کے روز تحریک انصاف اور اکبر ایس بابر کے وکلاء نے اپنے دلائل مکمل کر لئے ہیں ۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں درخواست کی سماعت کی گئی ۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں میں بدعنوانیوں اور فنڈز کے خرد برد کے حوالے سے الیکشن کمیشں کے سماعت کے اختیارات بارے فیصلہ محفوظ کر لیا اور سماعت کے اختیارات کے حوالے سے فیصلہ 8 اکتوبر کو سنایا جائے گا ۔