ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا بچہ حوالگی کیس میں تینوں بچے ماں کے حوالے کرنے کا حکم

منگل 15 ستمبر 2015 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ خرم علی خان نے بچہ حوالگی کیس میں تینوں بچے ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

یہ حوالگی کل ( بدھ کے روز ) عدالت کے روبرو ہو گی ۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سہالہ کو حکم دیا ہے کہ وہ بدھ کے روز بچوں کو باپ شجاع احمد سے لے کر عدالت میں پیش کرے تاکہ عدالت بچوں کو ماں کے حوالے کر سکے ۔