دوران مقابلہ باکسر کی ہلاکت،آسٹریلوی طبی حکام نے باکسنگ پر پابندی کامطالبہ کردیا

منگل 15 ستمبر 2015 16:39

دوران مقابلہ باکسر کی ہلاکت،آسٹریلوی طبی حکام نے باکسنگ پر پابندی ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)مقامی کھلاڑی کی ہلاکت کے بعد آسٹریلیا کے اعلیٰ سطح کے طبی حکام نے باکسنگ پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔ ڈیوڈ براؤن کو4روزقبل فلپائنی باکسر کارلو مگالی کے زور دار پنچ کی وجہ سے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ قومہ میں چلے گئے تھے اور چار روز بعد منگل کو انتقال کر گئے۔ براؤن 6ماہ میں اس طرح ہلاک ہونیوالے دوسرے آسڑیلوی باکسر ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں مارچ میں شعبہ قانون کے طالبعلم 23سالہ بریڈن سمتھ کوئینز لینڈ میں ایک اور فلپائنی باکسر جان موریلڈسے مقابلے میں دم توڑ گئے تھے۔آسٹریلوی میڈیکل ایسوسی ایشن کے نائب صدر سٹیفن کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اس انتخاب پر نظرثانی کرنی چاہیئے ، سب لوگ اس کے نقصانات سے واقف نہیں ہیں لیکن یہ دماغ پر گہری چوٹوں کا سبب بن سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ ایسوسی ایشن اس کو مزید جاری رکھنے پر متفق نہیں ہو سکتی۔