بالی ووڈ‘ ہریتھک روشن اور ابھیشیک بچن فلم رام لکھن کے ری میک میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

منگل 15 ستمبر 2015 16:44

بالی ووڈ‘ ہریتھک روشن اور ابھیشیک بچن فلم رام لکھن کے ری میک میں اپنی ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اور ابھیشیک بچن فلم رام لکھن کے ری میک میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر اور روہت شیٹھی 1989 کی بلاک بسٹر فلم رام لکھن کا ریمیک بنارہے ہیں، فلم میں رام اور لکھن کے کرداروں کے لئے مختلف اداکاروں کے نام سامنے آرہے تھے جن میں ورن دھون، ارجن کپور، رنبیر کپور،سدھارتھ ملہوترا کے علاوہ شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ بھی شامل ہیں۔ تاہم اب فلم میں لکھن کا رول ہریتھک روشن نبھاتے نظر آئیں گے جب کہ رام کا کردار ابھیشیک بچن ادا کریں گے۔