تمام ہوٹل وریسٹورنٹ کے مالکان ، جنرل منیجر کیلئے خصوصی تربیت پرمبنی 3روزہ ورکشاپ کل شروع ہوگی

منگل 15 ستمبر 2015 17:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اسلام آباد کے تعاون سے تمام ہوٹل وریسٹورنٹ کے مالکان ، جنرل منیجر کیلئے خصوصی تربیت پرمبنی 3روزہ ورکشاپ کل بدھ کو اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے حکام کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کی خصوصی ہدایت پر یہ ورکشاپ خوراک کے معیار اورحفظانِ صحت کے عالمی اصولوں سے مطلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے منعقد کی جا رہی ہے۔

ورکشاپ کے پہلے دن فوڈ کی کوالٹی ، دوسرے دن سیفٹی مینجمنٹ اور تیسرے دن ملازمین صحت اور صفائی بارے اگاہی کیلئے لیکچرز کے ساتھ ساتھ تصاویراور وڈیوز کی مدد سے تربیت دی جائے گی ۔ اس ورکشاپ میں سی ڈی اے اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے اعلیٰ آفیسرز بھی شرکت و خطاب کریں گے۔ اس ٹریننگ میں سی ڈی اے کے میونسپل ایڈمنسٹریشن اور ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے آفیسر بھی شامل ہوں گے۔ ورکشاپ18ستمبر کو ختم ہو گی۔