ٹی ٹونٹی کپتان شاہدآفریدی کیخلاف افواہیں پھیلانے والی سی کلاس بھارتی اداکارہ نے ایک اور شوشہ چھوڑ دیا

منگل 15 ستمبر 2015 17:02

ٹی ٹونٹی کپتان شاہدآفریدی کیخلاف افواہیں پھیلانے والی سی کلاس بھارتی ..

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15ستمبر ۔2015ء ) قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کے بارے میں بے ہودہ باتیں کرنیوالی بھارتی اداکارہ عرشی خان نے اب دعویٰ کیا ہے کہ آفریدی کیساتھ ’سونے ‘کے بیان کے بعد اُنہیں پاکستان سے دھمکی آمیزکالزموصول ہوئی ہیں اور جان کو لاحق خدشات کے پیش نظر انہوں نے ممبئی کے ملاد پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرادی تاہم پولیس اختیارات نہ ہونے پر پینترابدل لیا ۔

پولیس کو دی گئی درخواست میں متنازع اداکارہ نے دعویٰ کیاہے کہ ”پچھلے دودنوں میں انہیں ممکنہ طور پر لاہور اور کراچی سے کئی دھمکی آمیزکالز آئیں ،مذکورہ کالرز نے قتل کرنے کی دھمکی دینے کے ساتھ یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وہ مذہب کیلئے بدنامی کا سبب بن رہی ہیں ، عرشی خان کے مطابق موت کی دھمکیوں کے علاوہ کالرز نے گالیاں دیں اوردبئی کے دورہ کے موقع پر ریپ سمیت چہرے پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی بھی دی ،ان کاکہناتھاکہ اُنہوں نے اس سے پہلے دبئی میں ہونیوالی ایک پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکی تھیں جس میں کچھ پاکستانی کرکٹرز نے بھی شرکت کی تھی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق جب عرشی خان کو پتہ چلاکہ عالمی معاملہ ہونے کی وجہ سے پولیس کچھ نہیں کرسکتی تو سی اداکارہ و ماڈل نے دعویٰ کیا ہے کہ اُنہیں میرٹھ ، دہلی اور جموں وکشمیر سے بھی کالزآچکی ہیں ۔ یادرہے کہ عرشی اور آفریدی کے تعلقات کے بارے میں مختلف افواہیں سامنے آتی رہی تھیں جسکی اداکارہ نے پہلے تردید کی لیکن آٹھ ستمبر کو اچانک ٹوئٹر پرآفریدی سے جسمانی تعلقات کا دعویٰ کردیا ، مختلف حلقوں نے عرشی خان کے اس عمل کو سستی شہرت کے حصول کا ایک طریقہ قراردیا ہے تاہم عرشی خان کادعویٰ ہے کہ اُنہوں نے صرف ’سچ‘ بولاہے ، عرشی خان کے ان تمام دعووں پر آل راونڈر شاہد آفریدی کی طرف سے تاحال کوئی ردعمل نہیں آیا جبکہ وہ پہلے ہی شادی شدہ اور چاربچیوں کے باپ ہیں ۔