وزیراعظم آزاد کشمیر کی نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال بھارتی گولہ باری کی شدید مذمت
منگل 15 ستمبر 2015 17:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال بھارتی گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ شہری آبادی کو جارحیت کا نشانہ بنانے سے باز رہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے اقوام متحدہ سے کہا کہ وہ ایل اوسی پر آباد سویلین آبادی کو تحفظ فراہم کرے اور بھارت کو جارحیت سے باز رکھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایل او سی پر آباد شہری آبادی کے حوصلے بلند ہیں بھارتی حکمران جارحانہ اقدامات کے ذریعے ان کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے انتہا پسند حکمرانوں کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل اور جارحیت کے ذریعے برصغیر کے امن کو مسلسل یرغمال بنا رکھا ہے اور برصغیر میں آباد 2ارب انسانوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا رکھا ہے امن پسند دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ برصغیر میں آباد2ارب انسانوں کے مستقبل کو محفوظ بنائے برصغیر میں امن اور خوشحالی کے لیے کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقدامات کرے۔(جاری ہے)
وزیراعظم
نے کہاکہ آزادی پسند دنیا کشمیری عوام کو بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی دلوائیں اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعے بھارت کو کشمیریوں کے قتل عام سے باز رکھے ۔وزیراعظم نے کہاکہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت جو ساری ریاست کی ترجمان حکومت ہے کشمیری شہداء کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ کشمیری شہداء کا مقدس لہو رنگ لا کر رہے گا۔ وزیراعظم آزادکشمیر یہاں کشمیر ہاؤس میں مختلف وفود سے بات چت کررہے تھے اس موقع پروزیر خزانہ ومنصوبہ بندی وترقیات چوہدری لطیف اکبر، وزیر بحالیات عبدالماجد خان، وزیر امور منگلا محمد حسین سرگالہ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہاکہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے مشنری جذبے سے آزادکشمیر کے عوام کو بلاتخصیص جدید سہولتوں کی فراہمی کے لیے جو میگا پراجیکٹس دیئے وہ سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہورہے آئندہ الیکشن میں ان کو شکست نظر آرہی ہے وہ حکومت پر منفی الزامات فیشن کے طور پر لگا رہے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ ماضی کے ان حکمرانوں نے عوام کا استحصال کیا عوام کو علاقائی ،قبیلائی زنجیروں میں جھکڑے رکھا ۔ہم نے آزادکشمیر کے سیاسی کلچر کو تبدیل کرکے رکھ دیا علاقائی ،قبیلائی سیاست کے بتوں کو توڑ دیا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ خدمت خلق ہماری سیاست کا محور ومرکز ہے اور یہی ہمارا ایجنڈا ہے پیپلزپارٹی حکومت اس ایجنڈے کی تکمیل کر کے رہے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.