معروف کاروباری شخصیت طارق کوٹلی والے انتقال کرگئے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 15 ستمبر 2015 17:36

پیرمحل( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)معروف کاروبارہ شخصیت محمد طارق کوٹلی والے کے بھائی انتقال کر گئے تفصیل کے مطابق صدر انجمن تاجران پیرمحل محمد طارق کوٹلی والے کے بھائی میاں رضوان طارق کے چچاجان محمد طاہرکوٹلی والے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ داراالعلوم صاحب لولاک میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ایم این اے چوہدری اسد الرحمن ،خالد سردار سابق ضلع نائب ناظم ، اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب ، محمد صدیق پیارا ، اصغر علی لالہ سمیت کثیر تعداد میں تاجران اور سیاسی سماجی صحافتی شخصیات نے کثیر تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی ۔