آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں اوزون کا عالمی دن منایا جارہا ہے

منگل 15 ستمبر 2015 17:38

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 16 ستمبر کو اوزون کا عالمی دن منایا جارہاہے یہ دن ماحولیاتی تحفظ کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اوزان کی تہہ میں کمی ایک گھمبیر عالمی مسئلہ ہے جس نے تمام دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے۔

(جاری ہے)

1998 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 16 ستمبر کو اوزان کے عالمی دن کے طور پر مناتے ہیں اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ تمام ممالک اوزون کے تحفظ کے لئے کی جانے والی کوششوں کو آگے بڑھائے اوزان کی تہہ سورج کی شعاعوں کے خلاف ایک ڈھال کے طور پر کام کرتی ہے۔

سورج کی ان مضر شعاعوں کی وجہ سے زمین پر انسانی زندگیوں پر انتہائی خطرناک اثرات پڑتے ہیں ان مضر شعاعوں کی وجہ سے جلدی سرطان قبل ازوقت جھریوں کا نمودار ہونا‘ موتیا اندھا پن اور انسانی جسم کے مدافعتی نظام میں کمی جیسی مہلک بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ اس کے علاوہ درجنوں پودوں اور آبی مخلوق کے نشوونما میں کمی واقع ہوتی ہے۔ سائنسدانوں نے 1970 میں اوزون کی تہہ میں ہونے والے شگاف کے بارے میں دریافت کیا۔

متعلقہ عنوان :