بھارتی فوجیوں کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

منگل 15 ستمبر 2015 18:15

بھارتی فوجیوں کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) بھارتی فوجیوں نے لائن آف کنٹرول پر بٹل سیکٹر میں ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک فوجی شہید ہو گیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر فائرنگ کی ۔ بھارتی فائرنگ کے نتیجہ میں پاک فوج کا سپاہی شمس شہید ہو گیا ۔ 20 سالہ شمس گلگت بلتستان کے ضلع غزر تحصیل بوکس کے گاؤں شانگلوٹ کا رہائشی تھا۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا ۔