ای پی اے سکھر کی جانب سے 16ستمبر کو اوزون ڈے منانے کا اعلان

منگل 15 ستمبر 2015 18:30

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹرادارہ تحفظ ماحولیات (ای پی اے) ریجنل آفس سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ای پی اے کی جانب سے 16 ستمبر2015 بروز بدھ اوزون ڈے منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عوام میں اوزون کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کے لئے آگاہی کے حوالے سے اسی دن دوپہر ایک بجے مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیر پور میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی پرو وائس چانسلر غلام سرور کندھرہوں گے۔