ریٹائرمنٹ کی تردید،فائٹر ہوں اور ٹیم میں اپنی جگہ کے حصول کے لیے محنت جاری رکھوں گا،سعید اجمل
اپنی کارکردگی میں بتدریج بہتری کی وجہ سے مکمل پراعتماد اور واپسی کیلئے پرعزم ہوں،میڈیا سے بات چیت
منگل 15 ستمبر 2015 19:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)مایہ ناز پاکستانی اسپنر سعید اجمل نے خراب فارم اور سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے سلیکٹرز کی جانب سے نظر انداز کیے جانے کے باوجود کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ آئی تھی کہ اجمل اپنی فارم اور نئے باؤلنگ ایکشن سے ناکامی پر دلبرداشتہ اور مایوس ہیں اور ریٹائرمنٹ کے حوالے سے غور کر رہے ہیں تاہم اس رپورٹ کے جواب میں میڈیا سے گفتگو میں اسپنر نے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی کارکردگی میں بتدریج بہتری کی وجہ سے مکمل پراعتماد اور واپسی کیلئے پرعزم ہوں۔
37 سالہ سعید اجمل نے میڈیا کو مزید بتایا کہ میں ایک فائٹر ہوں اور ٹیم میں اپنی جگہ کے حصول کے لیے محنت جاری رکھوں گا، ابھی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہو رہا۔(جاری ہے)
35 ٹیسٹ اور 113 ایک روزہ میچ کھیلنے والے اسپنر کے منیجر نے واضح کیا کہ اجمل کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے تمام تر خبریں بے بنیاد ہیں۔اجمل کے منیجر مغیث شیخ نے کہا کہ اس طرح کی تمام رپورٹس سراسر غلط ہیں۔
اگست 2014 میں اسپنر کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار پانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان پر پابندی عائد کردی تھی لیکن پھر رواں سال فروری میں انہیں باؤلنگ کیلئے کلیئر کردیا گیا تھا۔اسپنر نے آخری مرتبہ دورہ بنگلہ دیش میں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جہاں انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 3.2 اوورز میں 25 رنز دیئے تھے اور کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ایک روزہ میچ بھی کھیلے تھے لیکن اس میں بھی وہ متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 19.1 اوورز میں ایک وکٹ لے کر 123 رنز دیے تھے۔اسپنر کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ انگلش کاؤنٹی اور پاکستان کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھی جاری رہا لیکن وہ اب بھی نئے ایکشن کے ساتھ فارم کی بحالی اور قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.