ایف بی آر نے محمد حفیظ کو 39 لاکھ روپے انکم ٹیکس کی فوری ادائیگی کا نوٹس دوبارہ بھجوادیا

منگل 15 ستمبر 2015 19:22

ایف بی آر نے محمد حفیظ کو 39 لاکھ روپے انکم ٹیکس کی فوری ادائیگی کا نوٹس ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو 39 لاکھ روپے انکم ٹیکس کی فوری ادائیگی کا نوٹس دوبارہ بھجوادیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کو 39 لاکھ روپے انکم ٹیکس کی فوری ادائیگی کا نوٹس بھجوایا گیا ہے کیونکہ ان کے ذمے 2011 اور 2012 کا انکم ٹیکس واجب الادا ہے اور اس سلسلے میں ان کو پہلے بھی نوٹس بھیجا گیا تھا مگر انہوں نے حکم امتناع لے لیا جس کی مدت ختم ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق حکم امتناع خارج ہونے پر محمد حفیظ کو دوبارہ نوٹس بھجوا دیا گیاہے۔دوسری جانب محمد حفیظ کے قریبی ذرائع نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ محمد حفیظ پر بہت زیادہ ٹیکس لگایا گیا ہے اور وہ اس حوالے سے اپنے وکلاء سے مشاورت کر رہے ہیں جس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :