Live Updates

عمران خان کا ایل این جی سے متعلق بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے،ان کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں

وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا عمران خان کے بیان پرردعمل کا اظہار

منگل 15 ستمبر 2015 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ عمران خان کا ایل این جی سے متعلق بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے،عمران خان جیسے لیڈر کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں،ایل این جی سے اب تک 600میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایل این جی درآمد سے سالانہ سو ارب روپے کی بچت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی ایران ،تاپی منصوبے سے حاصل ہونیوالی گیس سے سستی پڑیگی ،ایل این جی کے اب تک 10شپ آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی سے اب تک 600میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات